NASTIKO KE FIRQE ( नास्तिको मे फिरके )



الحادی فرقے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چونک گئے ۔ ؟؟؟ !!!
سنا تو یہی تھا کہ مذاہب کے پیروکاروں میں بہت سے فرقے بنے ہوے ہیں مگر وہ جو لا مذہب ہیں تو وہ بھی کسی ایک سوچ کا نام نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے بھی ایسے نظریات کارفرما ہیں کہ جن کی رو سے لا مذہب یا ملحد لوگوں کی الگ الگ شناخت موجود ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے آپس کے اختلافات اتنے زیادہ ہیں کہ فریق مخالف کو جاہل اور گنوار کہنے سے بھی نہیں کتراتے ۔ 
حال ہی میں یونیورسٹی آف ٹینیسی نے ایک ریسرچ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق الحاد کے حامل لوگوں کو درج ذیل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ 

1.
Dogmatic atheist.
اس نظریہ کے حامل لوگ صرف اپنی انا کی تسکین کے لئے اتنا جانتے ہیں
No god exists .
یعنی ان کے کو عین الیقین ہے کہ خدا سرے سے موجود ہی نہیں۔ ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 

2.
Non- Dogmatic atheist .
اس نظریہ کے حامل لوگ تھوڑا سا مہذب انداز اختیار کرتے ہیں اور ان کے لئے
I believe that no god exist.
یعنی جس طرح ہم مسلمانوں کا ایک اللہ پر ایمان ہے اسی طرح یہ لوگ ایمان رکھتے ہیں کہ خدا نہیں ہے یا دوسرے الفاظ میں ان کے ایمان کا حصہ ہے۔ 

3.
Agnostic .
اگر کہا جاے کہ یہ خلا میں لٹکے ہوے ہیں تو بے جا نہ ہو گا۔
ان کے نزدیک خدا ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہو سکتا۔
یا کم ازکم جس خدا کو آج کے مذاہب مانتے ہیں وہ اس خدا کا انکار کرتے ہیں اور ایک کائنات کی تخلیق سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔ 

4.
Activist atheist
اس نظریات کے حامل ملحد اپنی سوچ اور فکر میں پختہ ضرور ہوتے ہیں مگر اپنا نظریات کے پرچار نہیں کرتے اور نہ ہی مذہب کے پیروکاروں کو لتاڑتے ہیں۔ ان کی سوچ اور فکر معاشرے کی اصلاح جیسے جانوروں کے حقوق ، عورتوں کے مسائل وغیرہ جیسے کاموں میں صرف ہوتے ہیں۔ یہ دوسری بڑی کیٹگری میں شمار ہوتے ہیں۔ 

5.
Seeker Agnostic .
ان کو آپ "شرمیلے"بھی کہ سکتے ہیں ۔ اگرچہ یہ کسی مذہب کے پیروکار نہیں ہیں مگر اپنے اندر ایسی جرات نہیں رکھتے کہ اپنے لا مذہب نظریات کا اظہار کر سکیں ۔ دوسرے لفظوں میں انہیں اپنے اندر دلائل کی کمی کا شدید احساس ہوتا ہے۔ 

6.
Anti-Theist
اس نظریہ کے حامل ملحد لوگ نہ صرف اپنے نظریات میں پختہ ہوتے ہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے نظریات کو رد کرنے اور اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے میں بھی پیش پیش ہوتے ہیں ۔ ان کا بنیادی مقصد دوسروں کو مذہب سے برجستہ کر کے الحاد کے راستے پر لانا ہے۔۔۔۔۔ اور اس کے لئے وہ قتل جیسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے میں بھی نہیں ہچکچاتے ۔۔۔ جیسے چین کے رہنما ماوزے تنگ ۔

7. Non- Theist
ان کے ہاں لفظ " خدا " سرے سے موجود ہی نہیں ہے اور یہ اپنے آپ کو ایسی گفتگو سے کتراتے ہیں جہاں خدا موجودگی سے متعلق بحث چل رہی ہو ۔ اگر ان سے گفتگو کی جاے تو وہ اس بات سے چڑ جاتے ہیں اور اگر انہیں " مذہب بیزار ملحد " کہا جاے تو غلط نہیں ہو گا۔ 

8.
Ritual Atheist
انہیں آپ " مذہبی ملحد " بھی کہ سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ کسی خدا کے قائل نہیں مگر اپنے ذہنی سکون کے لئے کسی چرچ ، مسجد ، یا مندر جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔
یہ کسی بھی مذہبی تہوار جیسے عید ، کرسمس ، ہولی وغیرہ میں جانا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ۔۔۔ مقصد اپنی ذہنی آسودگی حاصل کرنا ہے۔
..............................................................................
یہ ان کی چند اقسام ہیں ۔ جدید فلاسفر نے اور بھی اقسام ان کی بیان کی ہیں مگر یہاں پر بتانا مقصود ہے کہ ان کے آپس میں شدید اختلافات موجود ہیں۔
مثال کے طور پر
Tim Crane جو کہ ملحد ہیں اور اپنے آپ کو Humanist کہنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ ایک جگہ اپنی سوچ کو یوں بیان کرتے ہیں
It seems to me that most of the claims made by atheists are not true and theirs views about religion in many ways are mistaken. Attacking religion in this way is not sensible.
گویا کہ ٹم کرین ملحد ہونے کے باوجود اپنے ہم خیال ملحدوں کے خیالات سے متفق نہیں۔
اسی طرح
Micheal Ruse اپنے ہی ہم خیال رچرڈ ڈاکنز کے خلاف یوں رقم طراز ہیں۔
"
The God Delusion makes me ashamed to be an atheist ..... Richard Dawkins in the God Delusion would fail any introductory philosophy or religion course . Proudly he critcicizes that that whereof he knows nothing"
مشہور امریکی ماہر فلکیات
Neil Tyson خود ملحد ہیں مگر وہ اس کائنات میں کسی غیر ارضیاتی مخلوق Extraterrestrial Life کے سب سے بڑے مبلغ سمجھے جاتے کیں جبکہ رچرڈ ڈاکنز اس معاملے میں کسی اور مخلوق کے سرے سے ہی انکاری ہیں۔ دونوں میں debates چلتی رہتی ہیں ایک موقع پر تو نیل نے ڈاکنز کے لئے ignorant کا خطاب بھی دے دیا۔ 

اب ذرا رچرڈ ڈاکنز کی اپنی تضاد بیانی کے بارے جان لیں۔
ایک لیکچر کے دوران جب لارنس کراس بھی موجود تھے تو رچرڈ ڈاکنز نے نظریہ ارتقا سے متعلق یوں گویا ہوے
You don't have to be an atheist to believe in evolution ....... but mine agenda is to kill religion on the basis of evolution.
یعنی آپ ایک خدا کو ماننے کے ساتھ نظریہ ارتقا کو مان سکتے ہیں اور اس کے لیئے کسی الحاد کو ماننا ضروری نہیں اور ڈاکنز کا اصل مقصد اور کچھ نہیں مگر لوگوں کی زندگی سے مذہب کو نکال دینا ہے۔ 

اب یہی رچرڈ ڈاکنز ایک جگہ
quote کرتے ہیں
It is absolutely safe to say that if you met somebody who claims not to belive in evolution that person is ignorant stupid or insane.
یہاں پر وہ طنز کر رہے ہیں کہ جو مذہب کے پیروکار نظریہ ارتقاء کو نہیں مانتے وہ جاہل ہیں۔
اپنی کتاب
 the God Delusion  میں وہ نظریہ ارتقا کو ایک خدا کی نفی کے لئے سب سے بڑی دلیل بنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
یہاں پر اور بہت سی ان کی باتوں کے تضادات اور ایک دوسرے کے خلاف جذبات رکھنے کے کئ شواہد پیش کئے جا سکتے ہیں مگر بتانا مقصود یہی ہے کہ شاید یہاں پر کہا جاے کہ یہ سب اپنے اپنے نظریات کے حامل ہیں اور ہر کسی کو اپنی مرضی حاصل ہے۔۔۔ ٹھیک مگر یہ کہ اتنے بڑے اختلافات ہونے کی وجہ سے وہ منظم نہیں ہو سکتے اور بحیثیت مسلمان کے اگر دیکھا جاے تو یہ فتنہ بظاہر بہت بڑا نظر آ رہا ہے مگر اپنے اندر کے اختلافات کی وجہ سے دین اسلام کے مضبوط دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

No comments:

Post a Comment